سب لوگ اپنے آئنوں کے ساتھ تھے وہاں (ردیف .. ا)

By salim-saleemFebruary 28, 2024
سب لوگ اپنے آئنوں کے ساتھ تھے وہاں
چہرے پہ اپنے گرد جما کر میں خوش ہوا
میری ہوا چلی جو کبھی شہر عشق میں
اس حسن کے پرخچے اڑا کر میں خوش ہوا


کھینچے تھے کتنے رنج خود اپنی تلاش میں
اک روز اپنے آپ کو پا کر میں خوش ہوا
58013 viewsghazalUrdu