اگر کرو تو کرو گفتگو اشارے سے

By shruti-chayaFebruary 29, 2024
اگر کرو تو کرو گفتگو اشارے سے
بناؤ عکس مرا ہو بہ ہو اشارے سے
ہم اپنا سر نہ کٹاتے تو اور کیا کرتے
چراغ مانگ رہے تھے لہو اشارے سے


بھٹکتے پھرتے تھے ہم در بہ در زمانہ میں
کسی نے کر دیا پھر سرخ رو اشارے سے
ہم انتظار میں بیٹھے ہیں ایک مدت سے
کبھی قریب بلائے گا تو اشارے سے


73347 viewsghazalUrdu