روز کا اک مشغلہ کچھ دیر کا

By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
روز کا اک مشغلہ کچھ دیر کا
اس گلی کا راستہ کچھ دیر کا
بات کیا بڑھتی کہ جب معلوم تھا
ساتھ ہے کچھ دور کا کچھ دیر کا


عمر بھر کو ایک کر جاتا ہمیں
حوصلہ تیرا مرا کچھ دیر کا
پھر مجھے دنیا میں شامل کر گیا
خود سے میرا واسطہ کچھ دیر کا


اب نہیں تو کل یہ رشتہ ٹوٹتا
فرق کیا پڑتا بھلا کچھ دیر کا
21832 viewsghazalUrdu