راتوں کی نیند اڑ گئی دن کا سکوں گیا

By naqui-niaziFebruary 27, 2024
راتوں کی نیند اڑ گئی دن کا سکوں گیا
ہاتھوں سے اپنا حال محبت میں یوں گیا
آنکھیں گئیں حواس گئے ہم بکھر گئے
جب سب چلا گیا تو نکل کر جنوں گیا


دل مثل گلستاں تھا خزاں میں اجڑ گیا
آنکھوں سے قطرہ قطرہ نکل کر کے خوں گیا
اس سے جو آنکھیں چار ہوئیں تو غضب ہوئیں
نظروں سے آج میرے جگر تک فسوں گیا


بتلاؤ اہل عصر کو احوال دل نقیؔ
تن سے عبا و سر سے عمامہ یہ کیوں گیا
38772 viewsghazalUrdu