رات سردی خوف جنگل اور میں

By shakeel-azmiFebruary 29, 2024
رات سردی خوف جنگل اور میں
ایک لڑکی ایک کمبل اور میں
بار ہوٹل فلم پکنک مستیاں
چار دن جنگل میں منگل اور میں


دیر تک کرتے ہیں تیری گفتگو
ایش ٹرے وسکی کی بوتل اور میں
روح تک جلتے ہوئے ماتھے کا شور
اک ہتھیلی نرم کومل اور میں


گاؤں مکتب بچپنا تختی کتاب
کھیل تھپڑ ماں کا آنچل اور میں
ٹوٹتے رہتے ہیں مٹی کے لئے
پھول خوشبو رنگ بادل اور میں


بھاگتی سڑکیں دھواں گرد و غبار
آٹو رکشا چوک بھاگل اور میں
20737 viewsghazalUrdu