قریب آ کہ ارادے لہو کے دیکھتے ہیں
By nomaan-shauqueFebruary 28, 2024
قریب آ کہ ارادے لہو کے دیکھتے ہیں
دہکتی آگ کو ہونٹھوں سے چھو کے دیکھتے ہیں
ادھر اگاتی ہے فصلیں ادھر ڈبوتی ہے
کرشمے ہم بھی تری آب جو کے دیکھتے ہیں
انہیں ہو پروا ہی کیوں پیار کرنے والوں کی
وہ حوصلے تو فقط جنگجو کے دیکھتے ہیں
اک ایک کر کے گھروں کو جلائے جاتا ہے
کرشمے روز کسی صلح خو کے دیکھتے ہیں
ذرا سی دھوپ بدن کو گراں گزرتی ہے
یہ لوگ خواب مگر رنگ و بو کے دیکھتے ہیں
میں جانتا ہوں اذیت پسند لوگوں کو
جو مسکرا کے مناظر لہو کے دیکھتے ہیں
دہکتی آگ کو ہونٹھوں سے چھو کے دیکھتے ہیں
ادھر اگاتی ہے فصلیں ادھر ڈبوتی ہے
کرشمے ہم بھی تری آب جو کے دیکھتے ہیں
انہیں ہو پروا ہی کیوں پیار کرنے والوں کی
وہ حوصلے تو فقط جنگجو کے دیکھتے ہیں
اک ایک کر کے گھروں کو جلائے جاتا ہے
کرشمے روز کسی صلح خو کے دیکھتے ہیں
ذرا سی دھوپ بدن کو گراں گزرتی ہے
یہ لوگ خواب مگر رنگ و بو کے دیکھتے ہیں
میں جانتا ہوں اذیت پسند لوگوں کو
جو مسکرا کے مناظر لہو کے دیکھتے ہیں
75862 viewsghazal • Urdu