پھر کہیں ذکر کیا ہے اس کا
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
پھر کہیں ذکر کیا ہے اس کا
جانے کیا نام لیا ہے اس کا
جانے والے کو پتہ تھا شاید
بے وفائی میں بھلا ہے اس کا
دیکھ یہ وقت نہیں چومنے کا
دل عبادت میں پڑا ہے اس کا
جتنی تاثیر بڑھی ہے اس کی
ذائقہ تلخ ہوا ہے اس کا
اب مرے دل میں نہیں رہتا وہ
یہ تو پہلے کا پتہ ہے اس کا
جانے کیا نام لیا ہے اس کا
جانے والے کو پتہ تھا شاید
بے وفائی میں بھلا ہے اس کا
دیکھ یہ وقت نہیں چومنے کا
دل عبادت میں پڑا ہے اس کا
جتنی تاثیر بڑھی ہے اس کی
ذائقہ تلخ ہوا ہے اس کا
اب مرے دل میں نہیں رہتا وہ
یہ تو پہلے کا پتہ ہے اس کا
87784 viewsghazal • Urdu