پھیلی ہوئی ہے رات چمٹ جانا چاہیے

By salim-saleemFebruary 28, 2024
پھیلی ہوئی ہے رات چمٹ جانا چاہیے
اب اپنے اندروں میں سمٹ جانا چاہیے
یہ رشتہ ہائے خواب ہے بس اپنے درمیاں
اس رشتہ ہائے خواب کو کٹ جانا چاہیے


دیوار اٹھا رہا ہے کوئی اپنے جسم پر
تو کیا مجھے بھی خانوں میں بٹ جانا چاہیے
تقسیم ہو کے اور زیادہ ہوا ہے وہ
بڑھنے سے پہلے ہم کو بھی گھٹ جانا چاہیے


خاکی ہیں ہم سو خاک کی پرداخت کے لیے
اس ملبۂ نگاہ سے پٹ جانا چاہیے
30201 viewsghazalUrdu