پتہ سب ہے ستائش اور ہوگی
By nomaan-shauqueFebruary 28, 2024
پتہ سب ہے ستائش اور ہوگی
مری شہرت کی سازش اور ہوگی
بڑھے گا اور سونا پن زمیں کا
یہاں جتنی رہائش اور ہوگی
ہمارا ساتھ یوں بھی چھوٹنا تھا
ابھی تو آزمائش اور ہوگی
تو کیا ہم ہار دل سے مان جائیں
نہیں اک بار کوشش اور ہوگی
میں طعنے سن چکا ہوں شہر بھر کے
ابھی اس کی نوازش اور ہوگی
نہ چھوڑو گے اگر انکار کی لت
جو خواہش ہے وہ خواہش اور ہوگی
مری شہرت کی سازش اور ہوگی
بڑھے گا اور سونا پن زمیں کا
یہاں جتنی رہائش اور ہوگی
ہمارا ساتھ یوں بھی چھوٹنا تھا
ابھی تو آزمائش اور ہوگی
تو کیا ہم ہار دل سے مان جائیں
نہیں اک بار کوشش اور ہوگی
میں طعنے سن چکا ہوں شہر بھر کے
ابھی اس کی نوازش اور ہوگی
نہ چھوڑو گے اگر انکار کی لت
جو خواہش ہے وہ خواہش اور ہوگی
79825 viewsghazal • Urdu