نیند کی وادیوں کے اچھے خواب
By sumaira-khalidFebruary 29, 2024
نیند کی وادیوں کے اچھے خواب
کاش ہوتے کبھی تو سچے خواب
لالی آنکھوں کی بے سبب تو نہیں
آنکھ میں رہ گئے ہیں کچے خواب
جوڑ لو تم خیال کچھ خوش کن
کون کہتا ہے دیکھو سچے خواب
جن کی تعبیر ہم سے روٹھی رہی
پلکیں موندیں تو پائے سچے خواب
سن کے احوال سب وہ کہنے لگے
دیکھتے ہیں حضور بچے خواب
عمر بس واہموں میں گزری ہے
دیکھ پاتے کہاں سے اچھے خواب
کاش ہوتے کبھی تو سچے خواب
لالی آنکھوں کی بے سبب تو نہیں
آنکھ میں رہ گئے ہیں کچے خواب
جوڑ لو تم خیال کچھ خوش کن
کون کہتا ہے دیکھو سچے خواب
جن کی تعبیر ہم سے روٹھی رہی
پلکیں موندیں تو پائے سچے خواب
سن کے احوال سب وہ کہنے لگے
دیکھتے ہیں حضور بچے خواب
عمر بس واہموں میں گزری ہے
دیکھ پاتے کہاں سے اچھے خواب
33119 viewsghazal • Urdu