نظر کے زاویے اکثر ملا کے دیکھے ہیں

By rana-khalid-mahmood-qaiserFebruary 28, 2024
نظر کے زاویے اکثر ملا کے دیکھے ہیں
انہیں بھی حسن کے جلوے دکھا کے دیکھے ہیں
جو آگ تم نے لگائی وہ بجھ نہیں سکتی
غم فراق میں آنسو بہا کے دیکھے ہیں


ہمارا عشق غم دل کا آئنہ نکلا
نگاہ حسن سے پردے اٹھا کے دیکھے ہیں
ہزار بار رقیبوں نے رہگزر میں تری
نقوش پائے محبت مٹا کے دیکھے ہیں


کچھ اس طرح سے محبت کی بات کرتے ہو
نہ جانے کتنے ہی دل میں بسا کے دیکھے ہیں
ہماری خواب گرانی تو کچھ نہیں ہوتی
حسین خواب بھی خود کو جگا کے دیکھے ہیں


کسی کی راہ محبت میں آج تک قیصرؔ
چراغ ہائے تمنا جلا کے دیکھے ہیں
43206 viewsghazalUrdu