نام تمہارا بھول گئے ہم
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
نام تمہارا بھول گئے ہم
دیکھو کیا کیا بھول گئے ہم
مڑ کر ایسے دیکھا اس نے
پیچھا کرنا بھول گئے ہم
آہ تخیل کی وہ اڑانیں
پیروں چلنا بھول گئے ہم
کس مشکل سے بھیڑ جٹائی
اور تماشہ بھول گئے ہم
یوں گزرے ہیں تیری گلی سے
جیسے رستہ بھول گئے ہم
ایسے پڑے اک موج کے پیچھے
اپنا دریا بھول گئے ہم
بات نکل آئی اک ایسی
باتیں کرنا بھول گئے ہم
مشکل سے تو گھر پہچانا
گھر میں کمرہ بھول گئے ہم
دیکھو کیا کیا بھول گئے ہم
مڑ کر ایسے دیکھا اس نے
پیچھا کرنا بھول گئے ہم
آہ تخیل کی وہ اڑانیں
پیروں چلنا بھول گئے ہم
کس مشکل سے بھیڑ جٹائی
اور تماشہ بھول گئے ہم
یوں گزرے ہیں تیری گلی سے
جیسے رستہ بھول گئے ہم
ایسے پڑے اک موج کے پیچھے
اپنا دریا بھول گئے ہم
بات نکل آئی اک ایسی
باتیں کرنا بھول گئے ہم
مشکل سے تو گھر پہچانا
گھر میں کمرہ بھول گئے ہم
83738 viewsghazal • Urdu