نام سے اس کے پکاروں خود کو

By nomaan-shauqueFebruary 28, 2024
نام سے اس کے پکاروں خود کو
آج حیران ہی کر دوں خود کو
دست بردار ہوا وہ مجھ سے
اب میں جس طرح لٹاؤں خود کو


میرے حصے میں مرا کچھ بھی نہیں
اس سے مل جاؤں تو پاؤں خود کو
نام ہی لے لے تمہارا کوئی
دونوں ہاتھوں سے لٹاؤں خود کو


بن چکا جتنا مجھے بننا تھا
چھین کر چاک سے پھینکوں خود کو
25869 viewsghazalUrdu