نئے طرز کا مرے ساتھ آپ نے چھل کیا

By bilal-sabirMarch 1, 2024
نئے طرز کا مرے ساتھ آپ نے چھل کیا
مرے بعد میرے کہے ہوئے پہ عمل کیا
ترے بعد خود کو سنوارنے میں لگے ہیں ہم
تری یاد میں تو نہ رائیگاں کوئی پل کیا


اے کہیں سے ٹوٹ کے آئے شخص خدا نے ہی
مری شکل میں تجھے پیش صبر کا پھل کیا
ابھی اس کی وجہ غزل ہوئے ہیں بلالؔ ہم
کسی وقت میں جسے ہم نے وجہ غزل کیا


20956 viewsghazalUrdu