نہ تھی ہرگز مری پرواہ دل کو

By nazar-dwivediFebruary 27, 2024
نہ تھی ہرگز مری پرواہ دل کو
ملی مجھ سے نہ تھی تنخواہ دل کو
پھسل کر سر اب اپنا دھن رہا ہے
کیا میں نے تو تھا آگاہ دل کو


ان آنکھوں کو تو کوئی بھی دکھا دے
دکھائے کون لیکن راہ دل کو
بکھر کر جب ہوا ناکام خود ہی
محبت کی ملی تب تھاہ دل کو


نہ ہوتا دل کا میرے شعر خارج
تری ملتی اگر اصلاح دل کو
زمانے نے مجھے بھٹکا دیا تھا
کیا کس نے مگر گمراہ دل کو


سزا میرے گناہوں کی مجھے دو
نہ دو لیکن سزا للہ دل کو
56764 viewsghazalUrdu