نہ کہو علاج کیا نہیں
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
نہ کہو علاج کیا نہیں
رہا فائدہ سو ہوا نہیں
مجھے صرف اس کی سزا ملی
کہ میں بے گناہ لگا نہیں
یہی شکر ہے مرا فیصلہ
کسی اور دن پہ ٹلا نہیں
اسے یار کہیے تو کس طرح
جو تھا گھر میں اور ملا نہیں
جو سنا وہ سننے کا ڈھونگ تھا
جو کہا وہ یاد رہا نہیں
مرے نام لاکھ شکار ہوں
پہ یہ جال میں نے بنا نہیں
بلا وجہ آفتیں مول لیں
کہیں دور جانے کا تھا نہیں
رہا فائدہ سو ہوا نہیں
مجھے صرف اس کی سزا ملی
کہ میں بے گناہ لگا نہیں
یہی شکر ہے مرا فیصلہ
کسی اور دن پہ ٹلا نہیں
اسے یار کہیے تو کس طرح
جو تھا گھر میں اور ملا نہیں
جو سنا وہ سننے کا ڈھونگ تھا
جو کہا وہ یاد رہا نہیں
مرے نام لاکھ شکار ہوں
پہ یہ جال میں نے بنا نہیں
بلا وجہ آفتیں مول لیں
کہیں دور جانے کا تھا نہیں
27414 viewsghazal • Urdu