نہ جانے کیوں گماں یہ ہو رہا ہے
By sapna-jainFebruary 29, 2024
نہ جانے کیوں گماں یہ ہو رہا ہے
بچھڑ کر مجھ سے وہ بھی رو رہا ہے
میں جتنا چاہتی ہوں دور جانا
وہ اتنا پاس میرے ہو رہا ہے
جو دیتا تھا کبھی پھولوں کے تحفے
وہی اب رہ میں کانٹے بو رہا ہے
مرے جیون میں تم آئے ہو جب سے
مرا ہر خواب پورا ہو رہا ہے
کوئی ڈوبا ہوا ہے قہقہوں میں
کوئی پروت دکھوں کے ڈھو رہا ہے
بچھڑ کر مجھ سے وہ بھی رو رہا ہے
میں جتنا چاہتی ہوں دور جانا
وہ اتنا پاس میرے ہو رہا ہے
جو دیتا تھا کبھی پھولوں کے تحفے
وہی اب رہ میں کانٹے بو رہا ہے
مرے جیون میں تم آئے ہو جب سے
مرا ہر خواب پورا ہو رہا ہے
کوئی ڈوبا ہوا ہے قہقہوں میں
کوئی پروت دکھوں کے ڈھو رہا ہے
69902 viewsghazal • Urdu