ممکن ہے گر تو سارے کا سارا اٹھا کے بھاگ
By tasnim-abbas-quraishiMarch 1, 2024
ممکن ہے گر تو سارے کا سارا اٹھا کے بھاگ
ورنہ کھنڈر سے یاد کا ملبہ اٹھا کے بھاگ
پورا اٹھا کے بھاگ یا آدھا اٹھا کے بھاگ
اب آ گیا ہے تو غم دنیا اٹھا کے بھاگ
کوئی زمانہ آیا نہیں ہے کسی کو راس
بہتر یہی ہے اپنا زمانہ اٹھا کے بھاگ
ڈھونڈے سے بھی ملے گا تماشائی کب یہاں
قحط الرجال میں تو تماشا اٹھا کے بھاگ
تشنہ لبی کا اب جو گلہ کر رہا ہے دوست
کس نے کہا تھا سر پہ تو صحرا اٹھا کے بھاگ
منزل ترے نصیب میں لکھی نہیں گئی
رستہ ہی دستیاب ہے رستہ اٹھا کے بھاگ
تسنیمؔ آخرش تجھے بننا ہے رزق خاک
فی الحال اپنے حصے کا دانہ اٹھا کے بھاگ
ورنہ کھنڈر سے یاد کا ملبہ اٹھا کے بھاگ
پورا اٹھا کے بھاگ یا آدھا اٹھا کے بھاگ
اب آ گیا ہے تو غم دنیا اٹھا کے بھاگ
کوئی زمانہ آیا نہیں ہے کسی کو راس
بہتر یہی ہے اپنا زمانہ اٹھا کے بھاگ
ڈھونڈے سے بھی ملے گا تماشائی کب یہاں
قحط الرجال میں تو تماشا اٹھا کے بھاگ
تشنہ لبی کا اب جو گلہ کر رہا ہے دوست
کس نے کہا تھا سر پہ تو صحرا اٹھا کے بھاگ
منزل ترے نصیب میں لکھی نہیں گئی
رستہ ہی دستیاب ہے رستہ اٹھا کے بھاگ
تسنیمؔ آخرش تجھے بننا ہے رزق خاک
فی الحال اپنے حصے کا دانہ اٹھا کے بھاگ
97171 viewsghazal • Urdu