مدتوں بعد کہیں ایسی گھٹا چھائی تھی

By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
مدتوں بعد کہیں ایسی گھٹا چھائی تھی
پیاس کی دھندھ پھر آنکھوں پہ اتر آئی تھی
فیصلے اپنے زمانے پہ کبھی مت چھوڑو
میں نے یہ بات اسے پہلے ہی سمجھائی تھی


حیرتی ہوں کہ وہ اتنا بھی نبھا پایا مجھے
اس کی جس طرح کے لوگوں سے شناسائی تھی
عشق اس درجہ کتابی بھی نہیں ہو سکتا
وہ دکھاوے وہ اداکاری ہی سچائی تھی


کوئی معمول میں تبدیلی نہیں تھی لیکن
گھر میں کچھ آج عجب طرح کی تنہائی تھی
49654 viewsghazalUrdu