محور مجھے بنا سکتے ہو
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
محور مجھے بنا سکتے ہو
اپنی دھوپ بچا سکتے ہو
خواب توانا ہے تو کیا ہے
جسم سے دھوکا کھا سکتے ہو
گٹھری رکھ دیں پیٹھ ٹکا لیں
اتنی جگہ بنا سکتے ہو
کوئی بدل ملنے تک میرا
مجھ سے کام چلا سکتے ہو
آج نہیں پابندی کوئی
موت کا گھر ہے آ سکتے ہو
تم سے جھگڑتے ڈر لگتا ہے
ماضی بیچ میں لا سکتے ہو
شکل بدل کر آتا ہوں میں
تم تب تک سستا سکتے ہو
اپنی دھوپ بچا سکتے ہو
خواب توانا ہے تو کیا ہے
جسم سے دھوکا کھا سکتے ہو
گٹھری رکھ دیں پیٹھ ٹکا لیں
اتنی جگہ بنا سکتے ہو
کوئی بدل ملنے تک میرا
مجھ سے کام چلا سکتے ہو
آج نہیں پابندی کوئی
موت کا گھر ہے آ سکتے ہو
تم سے جھگڑتے ڈر لگتا ہے
ماضی بیچ میں لا سکتے ہو
شکل بدل کر آتا ہوں میں
تم تب تک سستا سکتے ہو
43991 viewsghazal • Urdu