منظر پورا کرنے والا کوئی نہیں
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
منظر پورا کرنے والا کوئی نہیں
بھیڑ ہے لیکن مرنے والا کوئی نہیں
یہ لمحے تیری قربت کے لمحے ہیں
ان میں آج گزرنے والا کوئی نہیں
اک تاریخ رہی ہے اس خاموشی کی
کان بھی جس پر دھرنے والا کوئی نہیں
اندر اندر کانپ رہے ہیں دل میں سب
لیکن پہلے ڈرنے والا کوئی نہیں
تم سے جو منسوب ہیں شارقؔ آج تلک
ویسی آہیں بھرنے والا کوئی نہیں
بھیڑ ہے لیکن مرنے والا کوئی نہیں
یہ لمحے تیری قربت کے لمحے ہیں
ان میں آج گزرنے والا کوئی نہیں
اک تاریخ رہی ہے اس خاموشی کی
کان بھی جس پر دھرنے والا کوئی نہیں
اندر اندر کانپ رہے ہیں دل میں سب
لیکن پہلے ڈرنے والا کوئی نہیں
تم سے جو منسوب ہیں شارقؔ آج تلک
ویسی آہیں بھرنے والا کوئی نہیں
30155 viewsghazal • Urdu