لٹا کے بیٹھا ہوں میں سارا ذوق حسن اپنا (ردیف .. ن)

By salim-saleemFebruary 28, 2024
لٹا کے بیٹھا ہوں میں سارا ذوق حسن اپنا
بس اک جنوں تھا کہ کچھ تجھ سے ماورا لاؤں
بھڑکتا رہتا ہے آنکھوں میں اک چراغ بدن
مجھے ہوس ہے کہ اس کے لئے ہوا لاؤں


وہ ایک خواب جو مجھ تک ابھی نہیں آیا
یہی کروں اسے دنیا سے اب اٹھا لاؤں
85724 viewsghazalUrdu