لوٹ آئے ہیں جانے والے
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
لوٹ آئے ہیں جانے والے
سارے پیٹھ دکھانے والے
اک کھونٹے سے باندھ کے مجھ کو
غائب ہیں ٹہلانے والے
جانے خود کس حال میں ہوں گے
تیرا کام بنانے والے
وہ زخموں سے چور مسافر
شانوں پر ڈھ جانے والے
سکہ سکہ بکھر گئے ہیں
سب گلک کھنکانے والے
ایک سفر پر جانے والا
باقی ہاتھ ہلانے والے
پھول بھی کچھ ہاتھ آئے لیکن
رنگو پر ٹرخانے والے
اوپر والی جیب میں رکھنا
نسخے پاگل خانے والے
سارے پیٹھ دکھانے والے
اک کھونٹے سے باندھ کے مجھ کو
غائب ہیں ٹہلانے والے
جانے خود کس حال میں ہوں گے
تیرا کام بنانے والے
وہ زخموں سے چور مسافر
شانوں پر ڈھ جانے والے
سکہ سکہ بکھر گئے ہیں
سب گلک کھنکانے والے
ایک سفر پر جانے والا
باقی ہاتھ ہلانے والے
پھول بھی کچھ ہاتھ آئے لیکن
رنگو پر ٹرخانے والے
اوپر والی جیب میں رکھنا
نسخے پاگل خانے والے
71365 viewsghazal • Urdu