لو جو گھر کا دیا نہیں دیتا
By rizwan-aliFebruary 28, 2024
لو جو گھر کا دیا نہیں دیتا
شمع دل کیوں جلا نہیں دیتا
مانگنے کا اگر سلیقہ ہو
مانگنے سے وہ کیا نہیں دیتا
ٹوٹا دل اور ٹوٹ جاتا ہے
دوست جب حوصلہ نہیں دیتا
جانتا ہے وفا کے جو معنی
دوست بن کے دغا نہیں دیتا
بھیڑ کو چیر کر نکلتا ہوں
جب کوئی راستہ نہیں دیتا
جو کبھی بے وفا نے لکھے تھے
تو وہ خط کیوں جلا نہیں دیتا
اب مرا دل بھی کس لیے رضوانؔ
شب غم میں ضیا نہیں دیتا
شمع دل کیوں جلا نہیں دیتا
مانگنے کا اگر سلیقہ ہو
مانگنے سے وہ کیا نہیں دیتا
ٹوٹا دل اور ٹوٹ جاتا ہے
دوست جب حوصلہ نہیں دیتا
جانتا ہے وفا کے جو معنی
دوست بن کے دغا نہیں دیتا
بھیڑ کو چیر کر نکلتا ہوں
جب کوئی راستہ نہیں دیتا
جو کبھی بے وفا نے لکھے تھے
تو وہ خط کیوں جلا نہیں دیتا
اب مرا دل بھی کس لیے رضوانؔ
شب غم میں ضیا نہیں دیتا
84532 viewsghazal • Urdu