کیا کسی رابطے میں رکھا ہے

By aamir-azherApril 21, 2024
کیا کسی رابطے میں رکھا ہے
ہم نے دل راستے میں رکھا ہے
اب خداؤں کی کیا ضرورت ہے
آئنہ بت کدے میں رکھا ہے


نا تمہاری خطا ہے نا میری
مسئلہ مسئلے میں رکھا ہے
رات رکھی ہے اس نے دن کے بعد
آپ کو فائدے میں رکھا ہے


اس کو انداز ہے تسلسل کا
زلف کو سلسلے میں رکھا ہے
کیا رکھا ہے پرانی چیزوں میں
جو نیا ہے نئے میں رکھا ہے


اگلے وقتوں پہ سوچ کر عامرؔ
وقت کو قاعدے میں رکھا ہے
63349 viewsghazalUrdu