کیا اور کیوں یہ کیسے ہوا جب سمجھ لیا
By tasnim-abbas-quraishiMarch 1, 2024
کیا اور کیوں یہ کیسے ہوا جب سمجھ لیا
ظرف دعا کو ہم نے لبالب سمجھ لیا
دل میں ہے کیا وہ جانتا ہے سب سمجھ لیا
ترک طلب کو مانگنے کا ڈھب سمجھ لیا
ماں باپ کا جو مرتبہ منصب سمجھ لیا
سمجھو کہ تم نے دین ادب سب سمجھ لیا
تم کو بھلائے جانے کے نادیدہ خوف سے
ہم نے تمہاری یاد کو اوجب سمجھ لیا
خود سے تمام عمر شناسا نہ ہو سکے
دنیا نے جانے کیسے ہمیں کب سمجھ لیا
تسنیمؔ کے زمیں پہ ٹھہرتے نہیں قدم
مفرد کو اس نے جب سے مرکب سمجھ لیا
ظرف دعا کو ہم نے لبالب سمجھ لیا
دل میں ہے کیا وہ جانتا ہے سب سمجھ لیا
ترک طلب کو مانگنے کا ڈھب سمجھ لیا
ماں باپ کا جو مرتبہ منصب سمجھ لیا
سمجھو کہ تم نے دین ادب سب سمجھ لیا
تم کو بھلائے جانے کے نادیدہ خوف سے
ہم نے تمہاری یاد کو اوجب سمجھ لیا
خود سے تمام عمر شناسا نہ ہو سکے
دنیا نے جانے کیسے ہمیں کب سمجھ لیا
تسنیمؔ کے زمیں پہ ٹھہرتے نہیں قدم
مفرد کو اس نے جب سے مرکب سمجھ لیا
54475 viewsghazal • Urdu