کسی کو اپنا بنا لو کسی کے ہو جاؤ

By shakeel-azmiFebruary 29, 2024
کسی کو اپنا بنا لو کسی کے ہو جاؤ
کہ زندگی ہے یہی زندگی کے ہو جاؤ
وصال ہو کہ جدائی وفا ضروری ہے
بس ایک عشق کرو اور اسی کے ہو جاؤ


تم آسمان میں پھرتے ہو چاند بن کے کہاں
زمیں پہ آؤ مری شاعری کے ہو جاؤ
میں منزلوں سے نکل کر بھٹکنا چاہتا ہوں
اے راستو مری آوارگی کے ہو جاؤ


مرے گناہ مرے ساتھ آؤ مسجد میں
گواہ تم بھی مری بندگی کے ہو جاؤ
30153 viewsghazalUrdu