خون دل بھی چاہئے تیری نظر کے ساتھ ساتھ (ردیف .. ے)
By salim-saleemFebruary 28, 2024
خون دل بھی چاہئے تیری نظر کے ساتھ ساتھ
ان خلاؤں میں ذرا سا رنگ بھرنے کے لئے
زندگی کی اس کشاکش میں بہت سے کام ہیں
ساری کوشش ہے یہ اپنی موت مرنے کے لئے
اک خلا ہے جس میں اڑتے رہتے ہیں ہم رات دن
کوئی جا ملتی نہیں ہے پاؤں دھرنے کے لئے
کار بیکاری میں ہیں مصروف زور و شور سے
اب کہاں فرصت ہمیں آرام کرنے کے لئے
ان خلاؤں میں ذرا سا رنگ بھرنے کے لئے
زندگی کی اس کشاکش میں بہت سے کام ہیں
ساری کوشش ہے یہ اپنی موت مرنے کے لئے
اک خلا ہے جس میں اڑتے رہتے ہیں ہم رات دن
کوئی جا ملتی نہیں ہے پاؤں دھرنے کے لئے
کار بیکاری میں ہیں مصروف زور و شور سے
اب کہاں فرصت ہمیں آرام کرنے کے لئے
77556 viewsghazal • Urdu