خدا کے اس قدر نزدیک جانا پڑ رہا ہے

By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
خدا کے اس قدر نزدیک جانا پڑ رہا ہے
اسے منصب ہمیں ایماں بچانا پڑ رہا ہے
جسے ہم زندگی بھر یاد رکھنا چاہتے تھے
بہت تیزی سے وہ چہرہ پرانا پڑ رہا ہے


رقیبو تم رکو ممکن ہے وہ ہاتھ آ ہی جائے
ہمیں تو خیر جلدی لوٹ جانا پڑ رہا ہے
کسی پر دیر سے کھولا تھا دل کا راز ہم نے
کسی کو وقت سے پہلے بتانا پڑ رہا ہے


کہاں خاطر میں لاتا تھا وہ میری سادگی کو
اسے پہلے کا اک چہرہ دکھانا پڑ رہا ہے
19179 viewsghazalUrdu