خیال سا ہے کہ تو سامنے کھڑا تھا ابھی
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
خیال سا ہے کہ تو سامنے کھڑا تھا ابھی
غنودگی میں ہوں شاید میں سو گیا تھا ابھی
پھر اس کی شکل خیالوں میں صاف بننے لگی
یہ مسئلہ تو وہی ہے جو حل ہوا تھا ابھی
سنا ہے پھر کوئی مجھ کو بچانا چاہتا ہے
کسی طرح تو مرا فیصلہ ہوا تھا ابھی
یہیں کھڑا تھا وہ آنکھوں میں کتنے خواب لیے
میں اس کو اس کا نیا گھر دکھا رہا تھا ابھی
اسی کے بارے میں سوچا تو کچھ نہ تھا معلوم
اسی کے بارے میں اتنا کہا سنا تھا ابھی
غنودگی میں ہوں شاید میں سو گیا تھا ابھی
پھر اس کی شکل خیالوں میں صاف بننے لگی
یہ مسئلہ تو وہی ہے جو حل ہوا تھا ابھی
سنا ہے پھر کوئی مجھ کو بچانا چاہتا ہے
کسی طرح تو مرا فیصلہ ہوا تھا ابھی
یہیں کھڑا تھا وہ آنکھوں میں کتنے خواب لیے
میں اس کو اس کا نیا گھر دکھا رہا تھا ابھی
اسی کے بارے میں سوچا تو کچھ نہ تھا معلوم
اسی کے بارے میں اتنا کہا سنا تھا ابھی
24837 viewsghazal • Urdu