کون اس کو چاہتا میری طرح

By nomaan-shauqueFebruary 28, 2024
کون اس کو چاہتا میری طرح
وہ بھی تنہا ہو گیا میری طرح
کہہ دیا کس نے خدا ملتا نہیں
ڈھونڈیئے اس کا پتہ میری طرح


ٹوٹنا ہی تھا تعلق ایک دن
ہو بہ ہو وہ شخص تھا میری طرح
اس طرف جانے لگے سب راستے
شہر دیوانہ ہوا میری طرح


مفت میں کیوں کیجیئے نیندیں خراب
ہاں اگر وہ جاگتا میری طرح
مل گیا سارا تکبر خاک میں
مٹ گیا میرا لکھا میری طرح


14551 viewsghazalUrdu