کل تمہیں یاد کرتا رہا دوستو

By tuaqeer-chughtaiMarch 1, 2024
کل تمہیں یاد کرتا رہا دوستو
اے مرے شہر کے لاپتہ دوستو
بات کرنے کی فرصت نہیں ہے تمہیں
منہ پہ لکھا ہوا پڑھ لیا دوستو


اس نے دریا پہ کھولا جو بند قبا
چل پڑی ساحلوں پر ہوا دوستو
حسن کی شان میں کیا برا کہہ دیا
کیوں لگی عشق کی بد دعا دوستو


حاصل گفتگو تھی مری ذات ہی
ایک محفل جہاں میں نہ تھا دوستو
ریت پر نام لکھتے رہے سب مرا
دل پہ تحریر کب ہو سکا دوستو


56244 viewsghazalUrdu