کہتا ہے کار عشق میں مر جانا چاہئے
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
کہتا ہے کار عشق میں مر جانا چاہئے
اس خوش گماں کو آپ سے ملوانا چاہئے
جھپکائے جو نہ آنکھ ریہرسل کے وقت بھی
ایسے تماشبین سے گھبرانا چاہئے
اپنے سیاہ بال دکھاؤں کہ سرخ گال
اتنا تو موت کو بھی نظر آنا چاہئے
وحشی کوئی ملے تو کروں اس سے مشورہ
صحرا میں کتنی زور سے چلانا چاہئے
خواہش تو ہے مگر نہیں طاقت گناہ کی
یعنی کہ وقت آ گیا پچھتانا چاہئے
کیوں دشت بار بار مجھے بھیجتے ہیں آپ
بازار نام کا کئی ویرانہ چاہئے
اس خوش گماں کو آپ سے ملوانا چاہئے
جھپکائے جو نہ آنکھ ریہرسل کے وقت بھی
ایسے تماشبین سے گھبرانا چاہئے
اپنے سیاہ بال دکھاؤں کہ سرخ گال
اتنا تو موت کو بھی نظر آنا چاہئے
وحشی کوئی ملے تو کروں اس سے مشورہ
صحرا میں کتنی زور سے چلانا چاہئے
خواہش تو ہے مگر نہیں طاقت گناہ کی
یعنی کہ وقت آ گیا پچھتانا چاہئے
کیوں دشت بار بار مجھے بھیجتے ہیں آپ
بازار نام کا کئی ویرانہ چاہئے
89058 viewsghazal • Urdu