کہاں ہم میں جھگڑا ہوا تھا کوئی

By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
کہاں ہم میں جھگڑا ہوا تھا کوئی
ندامت میں روٹھا ہوا تھا کوئی
تماشہ یہاں آج ہونا ہی تھا
توجہ کو ترسا ہوا تھا کوئی


اسی جان لیوا بھنور میں کہیں
کنارہ بھی ڈوبا ہوا تھا کوئی
ابھی تک ہیں سیلاب کی زد میں ہم
بس اک پل کو دریا ہوا تھا کوئی


بکھر ہی گیا وہ بھی سامان میں
قرینے سے رکھا ہوا تھا کوئی
88285 viewsghazalUrdu