کام آ کر بھی تو ہر شخص کے تنہا ہونا

By sajid-raheemFebruary 28, 2024
کام آ کر بھی تو ہر شخص کے تنہا ہونا
میں نہ کہتا تھا کہ اچھا نہیں اچھا ہونا
ٹال دیتا ہوں بہانے سے سبھی لوگوں کو
مجھ کو آیا نہ ترے بعد کسی کا ہونا


تیرے حصے کی محبت تو تجھے ملنی تھی
میرے ذمے تھا فقط اس کا وسیلہ ہونا
ہائے کس کرب سے کہتی تھیں وہ خالی آنکھیں
تم تو سمجھو گے مجھے تم تو مسیحا ہو نا


لاکھ بہتر ہے زمانے کی خبر رکھنے سے
ایک ہی شخص کے ہر دکھ سے شناسا ہونا
38209 viewsghazalUrdu