جسم مصلوب کا یک لخت نیا ہو جانا
By nomaan-shauqueFebruary 28, 2024
جسم مصلوب کا یک لخت نیا ہو جانا
سامنے آنا ترا جشن بپا ہو جانا
نصف ایمان پہ ناچیز ٹکا ہے کب سے
مان لیتا نہیں بندے کا خدا ہو جانا
دیر تک اس نے لگائے رکھا سینے سے مجھے
جس سے سیکھا ہے درختوں نے ہرا ہو جانا
دشمن جاں ہو اگر ایسے خداؤں کا ہجوم
ہم نے سیکھا نہیں راضی بہ رضا ہو جانا
آج سر کاٹ کے جنت نہیں مانگی تم نے
ہے بری بات نمازوں کا قضا ہو جانا
ایسے منصوبے کو ناکام کریں گے ہم لوگ
اس میں شامل ہے اگر تیرا خدا ہو جانا
سامنے آنا ترا جشن بپا ہو جانا
نصف ایمان پہ ناچیز ٹکا ہے کب سے
مان لیتا نہیں بندے کا خدا ہو جانا
دیر تک اس نے لگائے رکھا سینے سے مجھے
جس سے سیکھا ہے درختوں نے ہرا ہو جانا
دشمن جاں ہو اگر ایسے خداؤں کا ہجوم
ہم نے سیکھا نہیں راضی بہ رضا ہو جانا
آج سر کاٹ کے جنت نہیں مانگی تم نے
ہے بری بات نمازوں کا قضا ہو جانا
ایسے منصوبے کو ناکام کریں گے ہم لوگ
اس میں شامل ہے اگر تیرا خدا ہو جانا
62047 viewsghazal • Urdu