جس سے بھی ہم نے دل لگی کی ہے

By abdullah-minhaj-khanMay 18, 2024
جس سے بھی ہم نے دل لگی کی ہے
اس نے ہی مجھ سے بے رخی کی ہے
کیا بتائیں کہ کیسے ہیں ہم لوگ
ہم نے اپنوں سے دشمنی کی ہے


جب گلوں سے ہماری بن نہ سکی
ہم نے کانٹوں سے دوستی کی ہے
روز اک امتحان ہو جیسے
یہ کہانی بھی زندگی کی ہے


جو وفا ہم سے کر نہیں پائے
ہم نے ان کی بھی پیروی کی ہے
در بدر آج پھرتے ہیں ہم جو
یہ سزا بھی تو عشق ہی کی ہے


اپنے قسمت سے جو لڑے منہاجؔ
اتنی ہمت کہاں کسی کی ہے
24925 viewsghazalUrdu