جس کے آنے سے ہوا ہے دفعتاً پانی شراب
By nomaan-shauqueFebruary 28, 2024
جس کے آنے سے ہوا ہے دفعتاً پانی شراب
یار یہ تو لگ رہی ہے جانی پہچانی شراب
جس نے تجھ کو چکھ لیا ہو اس کا نشہ پوچھ مت
جنتوں میں بھی نہ ملنے کی یہ نورانی شراب
میں کہا شہروں میں قلت اس قدر پانی کی ہے
بول اٹھا کم ظرف حاصل ہے بہ آسانی شراب
کون ہو تم کس جہاں سے آئے ہو بتلاؤ تو
عکس پڑتے ہی ندی میں ہو گیا پانی شراب
یار یہ تو لگ رہی ہے جانی پہچانی شراب
جس نے تجھ کو چکھ لیا ہو اس کا نشہ پوچھ مت
جنتوں میں بھی نہ ملنے کی یہ نورانی شراب
میں کہا شہروں میں قلت اس قدر پانی کی ہے
بول اٹھا کم ظرف حاصل ہے بہ آسانی شراب
کون ہو تم کس جہاں سے آئے ہو بتلاؤ تو
عکس پڑتے ہی ندی میں ہو گیا پانی شراب
77845 viewsghazal • Urdu