جہاں ہے چھت مری در بھی وہیں نکالتا ہوں
By shakeel-azmiFebruary 29, 2024
جہاں ہے چھت مری در بھی وہیں نکالتا ہوں
میں اپنے قدموں سے اپنی زمیں نکالتا ہوں
کھڑی ہے پھر کوئی دیوار میرے رستے میں
لہولہان میں پھر سے جبیں نکالتا ہوں
یہ سانپ میرے گلے سے لپٹنے لگتے ہیں
میں اپنے کرتے سے جب آستیں نکالتا ہوں
زمانہ ہو گیا تو نے جسے گرایا تھا
میں اس مکان سے اب تک مکیں نکالتا ہوں
ذلیل کر مجھے لیکن بہت ذلیل نہ کر
یہ زہر میں بھی تو جا کر کہیں نکالتا ہوں
اے بمبئی میں تجھے وارتا ہوں تجھ پر ہی
جو تو نے مجھ کو دیا ہے یہیں نکالتا ہوں
ندی بھی آج اکیلی ہی بہنا چاہتی ہے
تو آج میں بھی یہ کشتی نہیں نکالتا ہوں
میں اپنے قدموں سے اپنی زمیں نکالتا ہوں
کھڑی ہے پھر کوئی دیوار میرے رستے میں
لہولہان میں پھر سے جبیں نکالتا ہوں
یہ سانپ میرے گلے سے لپٹنے لگتے ہیں
میں اپنے کرتے سے جب آستیں نکالتا ہوں
زمانہ ہو گیا تو نے جسے گرایا تھا
میں اس مکان سے اب تک مکیں نکالتا ہوں
ذلیل کر مجھے لیکن بہت ذلیل نہ کر
یہ زہر میں بھی تو جا کر کہیں نکالتا ہوں
اے بمبئی میں تجھے وارتا ہوں تجھ پر ہی
جو تو نے مجھ کو دیا ہے یہیں نکالتا ہوں
ندی بھی آج اکیلی ہی بہنا چاہتی ہے
تو آج میں بھی یہ کشتی نہیں نکالتا ہوں
65160 viewsghazal • Urdu