جگمگاتے ہوئے نگینوں نے

By rana-khalid-mahmood-qaiserFebruary 28, 2024
جگمگاتے ہوئے نگینوں نے
درد پیدا کیا حسینوں نے
میری بستی کو کر دیا ویراں
شہر آباد کے مکینوں نے


صاف نکلا ہوں کوئے جاناں سے
مار ڈالا تماش بینوں نے
کتنے سیلاب ڈوب جانے پر
غرق دریا کیے سفینوں نے


حسرتوں کے وقار کو توڑا
بزم آداب کے قرینوں نے
عظمت در عظیم ہے لیکن
نام پیدا کیا جبینوں نے


آزمائش کے واسطے قیصرؔ
آئنہ لے لیا حسینوں نے
33744 viewsghazalUrdu