جادو بھرے کھلونے لوگ
By sumaira-khalidFebruary 29, 2024
جادو بھرے کھلونے لوگ
بڑے گھروں میں بونے لوگ
رفتہ رفتہ کھلتے ہیں
آدھے پورے پونے لوگ
جیتے جی تو نرک میں جھونکا
مرے تو آئے رونے لوگ
آخر مٹی میں ملنے ہیں
سندر اور من موہنے لوگ
طاق ہیں اس فن میں بھی ہم
ہم سے سیکھو کھونے لوگ
بڑے گھروں میں بونے لوگ
رفتہ رفتہ کھلتے ہیں
آدھے پورے پونے لوگ
جیتے جی تو نرک میں جھونکا
مرے تو آئے رونے لوگ
آخر مٹی میں ملنے ہیں
سندر اور من موہنے لوگ
طاق ہیں اس فن میں بھی ہم
ہم سے سیکھو کھونے لوگ
45773 viewsghazal • Urdu