جب اس بزم میں ہم بلائے گئے
By rizwan-aliFebruary 28, 2024
جب اس بزم میں ہم بلائے گئے
پرستار غم کے بنائے گئے
یہ تو ہی بتا کیوں ترے شہر میں
ستم اہل حق پر ہی ڈھائے گئے
اگر پیار خوشبو کا اک نام ہے
تو کیوں اس پہ پہرے لگائے گئے
کئی اور بھی تھے ترے جاں نثار
ہمی بزم سے کیوں اٹھائے گئے
مجھے جب نشانہ بنانا ہی تھا
تو کیوں عیب اپنے چھپائے گئے
کٹی عمر خوش فہمیوں میں مری
مجھے خواب ایسے دکھائے گئے
خفا دوست رضوانؔ ہونے لگے
انہیں آئنے جب دکھائے گئے
پرستار غم کے بنائے گئے
یہ تو ہی بتا کیوں ترے شہر میں
ستم اہل حق پر ہی ڈھائے گئے
اگر پیار خوشبو کا اک نام ہے
تو کیوں اس پہ پہرے لگائے گئے
کئی اور بھی تھے ترے جاں نثار
ہمی بزم سے کیوں اٹھائے گئے
مجھے جب نشانہ بنانا ہی تھا
تو کیوں عیب اپنے چھپائے گئے
کٹی عمر خوش فہمیوں میں مری
مجھے خواب ایسے دکھائے گئے
خفا دوست رضوانؔ ہونے لگے
انہیں آئنے جب دکھائے گئے
74752 viewsghazal • Urdu