جانے کن بے وفاؤں کا چرچا کیا

By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
جانے کن بے وفاؤں کا چرچا کیا
جانتے بھی نہ تھے جن کو رسوا کیا
خود کو سچ مچ کا عاشق سمجھنے لگے
ہم نے عاشق کا کردار اتنا کیا


سب مجھے بے زباں جان کر اٹھ گئے
میں نے جب تک کسی پر بھروسہ کیا
تم مسیحا ہو میرے بتاؤ مجھے
تم نے کیوں ایک قاتل کو زندہ کیا


بس وہ معیار قائم نہیں رکھ سکا
اس نے پہلا تماشہ تو اچھا کیا
32583 viewsghazalUrdu