اتنا ہم گھبرا گئے خود سے

By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
اتنا ہم گھبرا گئے خود سے
بھاگے تو ٹکرا گئے خود سے
موت تو سادہ ہی رکھی تھی
رونے والے آ گئے خود سے


اپنا ساتھ تو اور کٹھن تھا
دو دن میں اکتا گئے خود سے
تم دنیا سے یاری رکھنا
ہم تو کام چلا گئے خود سے


اپنے لئے ہم غیر ہی رہتے
آپ ہمیں ملوا گئے خود سے
30196 viewsghazalUrdu