اتنا اپنا ہو جاتا ہوں
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
اتنا اپنا ہو جاتا ہوں
چادر تکیہ ہو جاتا ہوں
تجھ کو کمانے کے چکر میں
تیرا خسارہ ہو جاتا ہوں
بازاروں کی چمک دمک میں
اور پرانا ہو جاتا ہوں
جس کی پیٹھ ہو میری جانب
اس کا سایہ ہو جاتا ہوں
کھونے تک تو ٹھیک ہے لیکن
ڈھونڈھنے والا ہو جاتا ہوں
سچ کی شکل بدل جاتی ہے
اور میں جھوٹا ہو جاتا ہوں
خود ہی تماشہ کرتے کرتے
محو تماشا ہو جاتا ہوں
لگتا یہ ہے مر جاؤں گا
لیکن اچھا ہو جاتا ہوں
چادر تکیہ ہو جاتا ہوں
تجھ کو کمانے کے چکر میں
تیرا خسارہ ہو جاتا ہوں
بازاروں کی چمک دمک میں
اور پرانا ہو جاتا ہوں
جس کی پیٹھ ہو میری جانب
اس کا سایہ ہو جاتا ہوں
کھونے تک تو ٹھیک ہے لیکن
ڈھونڈھنے والا ہو جاتا ہوں
سچ کی شکل بدل جاتی ہے
اور میں جھوٹا ہو جاتا ہوں
خود ہی تماشہ کرتے کرتے
محو تماشا ہو جاتا ہوں
لگتا یہ ہے مر جاؤں گا
لیکن اچھا ہو جاتا ہوں
35038 viewsghazal • Urdu