ہجر و وصال کتنا آسان کر دیا ہے

By salim-saleemFebruary 28, 2024
ہجر و وصال کتنا آسان کر دیا ہے
اس عشق نے مکمل سامان کر دیا ہے
پلکوں پہ جو ذرا سی بوندیں چمک رہی تھیں
دامن بڑھا کے اس نے طوفان کر دیا ہے


کچھ تو ہمیں بھی اس نے انسانیت سکھا دی
ہم نے بھی اس کو تھوڑا شیطان کر دیا ہے
کیسی عجیب چھب تھی کیا حسن کا سماں تھا
اس نے تو آج سب کو حیران کر دیا ہے


78255 viewsghazalUrdu