حق بیانی کی جو ہمت ہوگی

By nazar-dwivediFebruary 27, 2024
حق بیانی کی جو ہمت ہوگی
تیرے جینے کی وہ طاقت ہوگی
جب کھڑی سر پہ مصیبت ہوگی
کیسے پگڑی کی حفاظت ہوگی


مجھ کو لگتا تھا سبھی اپنے ہیں
کب یہ سوچا تھا بغاوت ہوگی
کچھ تو اپنے پہ بھروسہ رکھو
جا بہ جا کس کی عنایت ہوگی


مجھ سے بہتر تو نہیں ہے لیکن
ہر جگہ اس کی ہی عزت ہوگی
سچ کی آنکھوں میں تو آنسو ہوں گے
جھوٹ کہہ کر ہی جو برکت ہوگی


وہ تو دیکھیں گے کرشمہ پہلے
پھر نظرؔ ان سے عبادت ہوگی
55053 viewsghazalUrdu