گھاؤ جتنے گہرے ہوں میں بھول جاتا ہوں سبھی (ردیف .. ر)

By shahzad-niazFebruary 29, 2024
گھاؤ جتنے گہرے ہوں میں بھول جاتا ہوں سبھی
جان جاں جان جگر کو مسکراتا دیکھ کر
پھیکا سازینہ لگے الغوزہ بربط پر مجھے
جب کبھی جاناں کو سن لوں گنگناتا دیکھ کر


دور ہر اک غم کرے ایسی مری دم ساز ہے
تھام لے مشکل میں مجھ کو ڈگمگاتا دیکھ کر
ماند پڑ جاتی ہے اجلی ماہتابی ہر کرن
دیپ ان آنکھوں میں روشن جھلملاتا دیکھ کر


65092 viewsghazalUrdu