فرق تو پڑنا تھا یاری میں

By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
فرق تو پڑنا تھا یاری میں
اتنی لمبی بیماری میں
محفل کا کیا لطف اٹھائیں
تھک جاتے ہیں تیاری میں


یہ بھی خود میں ایک سزا ہے
اتنی دیر گرفتاری میں
حامی تھے ترتیب کے لیکن
بھول گئے اپنی باری میں


اس سے بڑی مشکل کیا ہوگی
میرا خدا ہے دشواری میں
یوں بھی کم رسوائی ہوئی ہے
اچھے تھے دنیاداری میں


28527 viewsghazalUrdu