ہوا کا رخ بدلنے سے پرندہ ہو گیا غصہ

By shazia-niyaziFebruary 29, 2024
ہوا کا رخ بدلنے سے پرندہ ہو گیا غصہ
یہاں ہر دوسرے کردار کا ہے مسئلہ غصہ
میں اکثر مرچ سالن میں زیادہ ڈال دیتی ہوں
کسی صورت تو ظاہر ہو مری رنجش مرا غصہ


چلو اب مان بھی لو تم تمہیں ذہنی مسائل ہیں
ذرا سی بات پہ کرتے ہو تم اچھا بھلا غصہ
مری ہر ڈانٹ پر بچے جواباً مسکراتے ہیں
بس اک مسکان سے اڑ جاتا ہے بن کر ہوا غصہ


تری خفگی کے سارے ذائقوں کا علم ہے مجھ کو
کبھی ہے نیم سا کڑوا کبھی ہے چٹپٹا غصہ
زمانے میری من مانی پہ کیوں آنکھیں دکھاتا ہے
بہت دیکھے ترے جیسے تونگر چل ہٹا غصہ


25793 viewsghazalUrdu